نئی دہلی3جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بغداد میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت ظاہرکی۔ساتھ ساتھ بنیاد پرست قوتوں کے خلاف جنگ میں دنیا سے متحد ہونے اورانہیں شکست دینے کی اپیل کی ۔بغدادمیں بم دھماکوں میں80افراد کے مارے جانے کی خبرہے۔کانگریس صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سونیاگاندھی نے بغداد میں بم دھماکوں کی مذمت کی ہے جس میں80معصوم لوگ مارے گئے۔پچھلا ہفتہ انسانیت کیلئے تباہ کن رہا۔قابل ذکرہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ حملے میں80افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بنگلہ دیش میں دہشت گرد حملے میں ایک بھارتی سمیت20افراد ہلاک ہو گئے۔